بھارت میں شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش والدین خوشی سے نہال

ماں اور بچہ دونوں صحت مند، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات


ویب ڈیسک August 11, 2022
معمر جوڑا بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الوار کا رہائشی ہے

بھارت میں ایک جوڑے کے ہاں 54 سال بعد بچہ پیدا ہونے پر خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الوار میں معمر میاں بیوی کے ہاں اُن کی شادی کے 54 سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی۔ ہریانہ بارڈر کے قریبی علاقے کے رہائشی جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی۔

india baby born2

خبر رساں اداروں کے مطابق ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں جب کہ بچے کا وزن تقریباً ساڑھے تین کلو بتایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اولاد کی خوشی پانے والی خاتون کی عمر 75 برس اور ان کے شوہر کی عمر 70 سال ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دونوں میاں بیوی کو خوب مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں