پی ٹی آئی کے مزید کارکنوں کا فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف

گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی


ویب ڈیسک August 11, 2022
گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی

LONDON: پی ٹی آئی کے مزید کارکنوں نے فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف کرلیا۔

گوجرانوالہ کی سیدہ طیبہ بخاری نے بھی پارٹی قیادت کے بیانیے سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔ ٹویٹر پر مارخور میڈیا نیٹ ورک پیج بنانے والی سیدہ طیبہ بخاری نے غلطی سے فوج مخالف پوسٹ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے بارے میں غلط پوسٹ شئیر کرنے پر معذرت کرتی ہوں آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے پر منفی مہم بھارت سے بھی چلائی گئی، جے آئی ٹی رپورٹ

پتوکی سے تعلق رکھنے والے محمد اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر فوج مخالف پوسٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسی کوئی پوسٹ نہیں کروں جس سے نفرت پھیلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں