نیول گالف کورس کھولنے کے بیان سے وائلڈ لائف بورڈ پیچھے ہٹ گیا

گالف کورس کھولنے کی عارضی اجازت پر رضامندی کا بیان واپس لینا چاہتے ہیں ، وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ


ویب ڈیسک August 11, 2022
گالف کورس کھولنے کی عارضی اجازت پر رضامندی کا بیان واپس لینا چاہتے ہیں ، وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ

نیول گالف کورس کھولنے کے بیان سے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ پیچھے ہٹ گیا۔

وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ نیول گالف کورس کھولنے پر اعتراض نا ہونے کا بیان سنگل بنچ کے مختصر حکم نامے کے بعد دیا، سنگل بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں ہمارے بیان کی بنیاد پر عدالت نے گالف کورس کھولنے کی عارضی اجازت دی۔

وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ نے کہا کہ ہم گالف کورس کھولنے کی عارضی اجازت پر رضامندی کا بیان واپس لینا چاہتے ہیں۔

عدالت نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی متفرق درخواست آئندہ ہفتے مرکزی کیس کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت
کردی۔

واضح رہے کہ سنگل چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے میں گالف کورس کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ گالف کورس غیر قانونی قرار دینے کے حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل زیر التوا ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں