ملتان 2 بھائیوں سمیت 3 لاپتا بچوں کی لاشیں تالاب سے برآمد

بچوں میں دو بھائی اور ان کا کزن شامل ہے، آئی جی پنجاب نے رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک August 11, 2022
تینوں بچے 9 اگست کو لاپتا ہوئے تھے، پولیس (فوٹو فائل)

9 اگست کو لاپتا ہونے والے 2 بھائیوں سمیت تین بچوں کی لاشیں تالاب سے برآمد ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق بچوں میں دو بھائی اور ان کا کزن شامل ہے۔ تینوں بچے 9 اگست کو لاپتا ہوئے تھے، جن کی شناخت محمد مرسلین، محمد کاشف اور محمد ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔ بچوں کی عمر 9 سے 12 برس کے درمیان تھی۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے سی پی او ملتان کو واقعہ سے متعلق تمام پہلوؤں کے مطابق تفتیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں