ڈونلڈ ٹرمپ کا اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار
سابق امریکی صدر کو سول تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خاندان کی کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نیویارک میں پیشی کے دوران اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو سول تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا تھا جبکہ تحقیقات کے دوران ٹرمپ خاندان کے کاروباری لین دین میں بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔
سابق صدر نے تحقیقات کو سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے کاروباری بے ضابطگیوں کی تردید کی ہے۔ اٹارنی جنرل کے سوالات کا جواب دینے سے انکار پر انہوں نے کہا کہ امریکی آئین کے تحت ہر شہری کو حقوق حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ریاست فلوریڈا میں واقع گھر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ڈرامائی چھاپے سے ان کے خلاف جاری تحقیقات میں اچانک تیزی آئی ہے۔