شمالی وزیرستان میں دھرنا ختم کرانے کیلیے حکومتی جرگہ تشکیل

اکرم درانی کی صدارت میں جرگے کا اجلاس طلب، مشاورت کے بعد ارکان مذاکرات کیلیے روانہ ہوں گے

جرگے میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو نمائندگی حاصل ہوگی (فوٹو فائل)

وفاقی حکومت نے شمالی وزیرستان میں جاری دھرنا ختم کرانے کے لیے جرگہ تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت دفاع کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق جرگے میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو نمائندگی حاصل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جرگے کی تشکیل میں خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کی صدارت میں جرگے کا اجلاس کل بنوں میں طلب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد جرگے کے ارکان میرعلی میں دھرنے پر بیٹھے افراد سے مذاکرات کے لیے روانہ ہوں گے۔


 
Load Next Story