اداکارہ شلپا شیٹی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

شلپا شیٹی کی ٹانگ پر پلاسٹر لگا ہوا دیکھا جاسکتا ہے

ڈاکٹرز نے شلپا شیٹی کو 6 ہفتوں کیلئے آرام کرنے کی تجویز دی ہے(فوٹو: انسٹاگرام)

QUETTA:
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہو گئیں۔

شلپا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کی ٹانگ پر پلاسٹر بندھا ہوا ہے۔







View this post on Instagram


A post shared by Shilpa Shetty Kundra (@theshilpashetty)




تصویر کے کیپشن میں شلپا نے لکھا کہ 'زخمی ہونے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلئے شوٹنگ سے دور رہنا پڑے گا لیکن میں جلد صحت مند ہوکر واپس آؤں گی۔جب تک آپ سب مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا'۔









View this post on Instagram




A post shared by Shilpa Shetty Kundra (@theshilpashetty)



یاد رہے کہ اداکارہ ان دنوں روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز 'انڈین پولیس فورس' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں بدھ کے روز اداکارہ شوٹنگ کے دوران ایک اسٹنٹ کرتے ہوئے زخمی ہوئیں اور ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کے بعدانہیں 6 ہفتوں کا آرام بتایا گیا ہے۔
Load Next Story