عمراکمل کے خلاف ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کا مقدمہ خارج

عدالت کی جانب سے قومی کرکٹر عمر اکمل کے خلاف مقدمہ ٹریفک وارڈن کے بیان کے بعد خارج کیا گیا۔


ویب ڈیسک March 14, 2014
مجھ پر کوئی دباو نہیں میں اپنی مرضی سے عمر اکمل کے ساتھ صلح کر رہا ہوں، ٹریفک وارڈن فوٹو:فائل

مقامی عدالت نے عمر اکمل کے خلاف ٹریفک وارڈن کے ساتھ جھگڑا اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کا مقدمہ خارج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت کی جانب سے قومی کرکٹر عمر اکمل کے خلاف مقدمہ ٹریفک وارڈن کے بیان کے بعد خارج کیاگیا، ٹریفک وارڈن نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ مجھ پر کوئی دباو نہیں میں اپنی مرضی سے عمر اکمل کے ساتھ صلح کر رہا ہوں۔ اس سے قبل عمر اکمل کے والد نے 6 مارچ کو اپنے بیٹے کی جگہ ٹریفک وارڈن سے غیر مشروط معافی مانگی اور عدالت میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔

واضح رہے کہ یکم فروری کو ٹریفک وارڈن کی جانب قوانین کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کا بھی چالان کردیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کے خلاف ٹریفک وارڈن پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پر تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں