حیدر آباد گھر میں آتشزدگی سے دو خواتین اور بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق
چار بچے جھلس کر زخمی، کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج، چار میں سے تین بچوں کی حالت تشویش ناک
حیدر آباد میں گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی سے دو خواتین، ایک بچی اور ایک مرد جاں بحق اور چار بچے زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدر آباد کے علاقے غریب آباد میں واقع ایک گھر کے اندر گیس لیکیج کے سبب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ان میں میں دو خواتین، ایک بچی اور ایک مرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج چار میں سے تین بچوں کی حالت تشویش ناک ہے، آگ سول اسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری روی تنبولی کے گھر میں لگی۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی میں جاں بحق افراد میں روی تنبولی کے والدین، بہن، بھابھی اور کمسن بھتیجی شامل ہے۔