غداری کیس حکومت کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنس چکا ہے احمد رضا قصوری

پرویز مشرف کے خلاف مقدمے پر آرمی اور سول گورنمنٹ ایک پیج پر نہیں ہے، وکیل پرویز مشرف احمد رضا قصوری

پرویز مشرف کے خلاف مقدمے پر آرمی اور سول گورنمنٹ ایک پیج پر نہیں ہے، وکیل پرویز مشرف احمد رضا قصوری فوٹو؛فائل

غداری کیس میں پرویز مشرف وکیل احمد رضا قصوری نے کہاہے کہ سابق صدر کے خلاف غداری کا مقدمہ حکومت کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنس چکا ہے۔



غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتےہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ سمجھدار لوگوں کے لئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے، اس مقدمے پر آرمی اور سول گورنمنٹ ایک پیج پر نہیں ہے اگر کسی کو یہ پتہ نہیں تو وہ احمقوں کی دنیا میں زندگی گزار رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ حکومت کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنس چکا ہے جسے اگل اور نہ ہی نگل سکتےہیں۔


احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ وزارت کے خط میں یہ لکھا تھا کہ پرویز مشرف پر سلمان تاثیر طرز کا حملہ ہوسکتا ہے اور انہیں گارڈ ان کا گارڈ نشانہ بناسکتا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی اسکریننگ 72 گھنٹوں میں نہیں ہوسکتی یہ ایسا کام ہے جس میں ایک سے دو ہفتے لگیں گے جس کے بعد سیکیورٹی انچارج سرٹیفکیٹ دے سکتا ہے لہذا ایسے حالات میں پرویز مشرف کے لئے عدالت آنا ممکن نہیں۔

Load Next Story