کراچی کیلیے بجلی 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی
منظوری صرف جون کے بلوں کے لیے دی گئی ہے جس کی وصولی اگست اور ستمبر میں کی جائے گی، نوٹی فکیشن جاری
MADRID:
نیپرا نے ماہ جون کے لیے بجلی کے نرخ میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، یہ وصولی اگست اور ستمبر کے بلوں میں کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا (نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے کے الیکٹرک کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکشن میں نیپرا نے کہا ہے کہ جون کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 3 روپے 01 پیسہ چارج کیا جائے گا، ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 09 پیسے چارج کیے جائیںٰ گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 28 جولائی 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : کے الیکٹرک کی بجلی 12 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق صرف اگست اور ستمبر کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن صارفین کے سوا تمام کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے سے کراچی کے صارفین پر ایک ماہ میں 22 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔