کراچی میں تمام جرائم کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا وزیراعظم

پاکستان کی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ انتہا پسندی، دہشت گردی اور جرائم کا خاتمہ کریں، نواز شریف


ویب ڈیسک March 14, 2014
ہماری خواہش ہے کہ تاجروں کیلئے کراچی سمیت پورے ملک میں کاروبار کا سازگار ماحول بنائیں، نواز شریف فوٹو:ایکسپریس نیوز

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کراچی میں تمام جرائم اور دہشت گردی کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔

اپنے ایک روزہ کراچی کے دورے کے موقع پر ایوان صنعت و تجارت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے پاکستان کی تاجر برادری پاکستان کی ترقی کے لئے جذبہ رکھتی ہے اور ہماری بھی یہی خواہش ہے کہ تاجر برادری کی توقعات پر پورا اترین اور ان کےلئے کراچی سمیت پورے ملک میں کاروبار کا سازگار ماحول بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد سندھ حکومت اور سندھ کی تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کراچی کا امن بحال کرنے کے لئے اتفاق رائے کے ساتھ جرائم کے خاتمے کےلئے آپریشن کا آغاز کیا اور وہ ابھی تک جاری ہے اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کراچی کی صورتحال سے متعلق اجلاس میں شہر میں جاری آپریشن کا جائزہ لیں گے اور جب تک کراچی کو تمام جرائم سے پاک نہیں کردیا اس وقت تک آپریشن جاری رہے گا۔ پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو یہ ضروری ہے کہ انتہا پسندی، دہشت گردی اور جرائم کا خاتمہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اس ماحول کی وجہ سے بہت سے ممالک کے لوگ یہاں نہیں آتے اور وہ ملاقات کےلئے دبئی یا دوسرے ممالک میں بلاتےہیں جودرست نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |