حکومت کا منی بجٹ کے ذریعے چار شعبوں پر مزید 40 ارب ٹیکس لگانے کا فیصلہ

حکومت نے منی بجٹ پر کام شروع کردیا، 40 ارب روپے کا ریونیو فرٹیلائزر، شوگر، تمباکو اور ٹیکسٹائل سے وصول کیا جائے گا


Irshad Ansari August 11, 2022
فوٹو فائل

حکومت نے چار شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے لیے منی بجٹ پر کام شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کو ایف بی آر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فرٹیلائزر، شوگر، تمباکو اور ٹیکسٹائل کے شعبے پر مزید ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ان چار بڑے سیکٹرز پر آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس سے قبل منی بجٹ اور آرڈیننس کے ذریعے ٹیکسز عائد کیے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ منی بجٹ کے خدوخال پر کام کر رہا ہے، تاجروں کے بلوں سے فکسڈ ٹیکس ختم ہونے کے باعث ٹیکس اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹیکس ختم ہونے والے 40 ارب روپے کے نقصان کو دوسرے طریقے سے پورا کیا جاسکے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق منی بجٹ اور آئی ایم ایف پر بریفنگ کیلئے وزیراعظم آفس میں ہوگی اور پھر منظوری کے بعد جلد از جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔