لاہورمیں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالی نرسوں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد کئی نرسیں زخمی
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نرسوں پر لاٹھی چارج کرنے والے مرد پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا
گزشتہ 5 روز سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی نرسوں پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کے بعد لاٹھی چارج کردیا جس کے نتیجے میں کئی نرسیں زخمی ہوگئیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے نرسوں پر لاٹھی چارج کرنے والے مرد پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں گزشتہ 5 روز سے نرسیں ڈی جی ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاج کر رہی تھیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہونے پر آج جب انہوں نے پنجاب اسمبلی کی جانب جانے کی کوشش کی تو پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ان پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد نرسیں بے ہوش ہو گئیں جنہیں رکشوں میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران پولیس کے تشدد سے زخمی ہونے والی 28 سالہ 7 ماہ کی حاملہ نرس بھی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے 10 نرسوں کوبھی گرفتار کر لیا۔
نرسوں کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ کئی روز سے لاہور کی سڑکوں پر اپنے حقوق کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ، ہم بھی قوم کی ماں بیٹیاں ہیں لیکن جس طرح آج ہم پر وحشیانہ تشدد کیا گیا اس سے انسانیت بھی شرما گئی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے مطالبات کے پورے ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نرسوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی اور لاٹھی چارج کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ سے اس سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں نے نرسوں پر لاٹھی چارج کرنے والے مرد پولیس اہلکاروں کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔