عمران خان نے شہباز گل کے بیان کی ابھی تک تردید نہیں کی وزیر مملکت

عمران خان جھوٹے منہ ہی شہباز گل کے بیان سے اظہارِ لاتعلقی کردیتے، مصدق ملک

(فوٹو : فائل)

RAWALPINDI:
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان نے شہباز گل کے بیان کی تاحال تردید نہیں کی، وہ جھوٹے منہ ہی متنازع بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرلیتے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'خان صاحب اگر فوج آپ کا کہنا مان لے تو پھر سرحدوں کی حفاظت کون کرے گا، کم از کم پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہی خان صاحب رحم کرلیتے اور بیانات دینے سے گریز کرتے'۔


مصدق ملک نے کہا کہ 'عمران خان کو کب یقین آئے گا کہ ہم آزاد قوم ہیں، کیا ملک کے تمام ادارے آپ کے خلاف سازش کررہے ہیں اور صرف عارف نقوی ہی محب وطن ہے جس سے آپ نے تیس لاکھ پاؤنڈز وصول کیے'۔

وزیر مملکت نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے سوشل میڈیا پر شہیدوں کے خلاف ٹرینڈ چلایا اور باتیں کیں کیا وہ ہمارے کارکن تھے؟ حد یہ ہے کہ عمران خان نے شہباز گل کے بیان کی ابھی تک تردید نہیں کی۔
Load Next Story