کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا

دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا


August 11, 2022
فوٹو فائل

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ پر قائم ایرگیشن کالونی کے قریب پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نوعیت تعین کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں