پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی آئندہ سال فراہم کردی جائے گی وفاقی وزیر

جدید اور تیز ترین ڈیٹا ٹرانسفر ٹیکنالوجی فائیو جی کی فراہمی کی تیاریاں مکمل ہیں،امین الحق

فوٹو: فائل

OSLO:
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی آئندہ سال فراہم کر دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے ممتاز آئی ٹی ٹیکنالوجی کمپنی ایریکسن کے ہیڈ آف گلوبل کسٹمر ایکو نیلسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے، کنکٹویٹی اور نوجوانوں کو آئی ٹی کے اہم شعبوں میں تربیت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شہریوں کو جدید اور تیز ترین ڈیٹا ٹرانسفر ٹیکنالوجی فائیو جی کی فراہمی کی تیاریاں مکمل ہیں، مقامی سطح پر اس کی طلب کا ماحول بنایا جا رہا ہے، آئندہ سال ملک میں فائیو جی لانچ کر دیں گے۔

ایریکسن کمپنی کے حکام ایکو نیلسن نے اس موقع پر کہا کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے منصوبے قابل ستائش ہیں، ایریکسن کمپنی 40 فریش آئی ٹی گریجویٹس مرد و خواتین کو اعلیٰ تربیت و ملازمت فراہم کرے گی،دورہ پاکستان کا مقصد آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
Load Next Story