شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ سے متعلق وائرل تصویر جعلی ہے پولیس

یہ تصویر پہلے ہی کسی اور صوبے کے حوالات کی ہے اور ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہو چکی ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس

—فائل فوٹو

ISLAMABAD:
اسلام آباد کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر سے متعلق کہا ہے کہ انٹرنیٹ سے پرانی تصویر کو اٹھا کراپ لوڈ کرکے عوام میں اشتعال اور غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی نہیں ہے، یہ تصویر پہلے ہی کسی اور صوبے کے حوالات کی ہے اور ویب سائٹس پر اپ لوڈ ہو چکی ہے۔



 


سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کا عکس جس کے بارے میں پولیس نے کہا کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور قانون کی مدد کریں، شہریوں سے گزارش ہے کہ ایسی غلط معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں

انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں مرد اور عورت برابر ہیں اور کسی بھی تفریق سے بالاتر ہے، جرم میں اعانت کرنے والوں اور شواہد کو چھپانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر لاک اپ کے اندر موجود ایک خاتون کی تصویر کو شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سے منسوب کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں مقامی سطح پر فیکٹ چیک نامی ایک ادارے نے بھی اس کی وضاحت کی ہے۔



 
Load Next Story