لاہور قلندرز کا ’’گلوبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ‘‘ کیلئے اسکواڈ کا اعلان
رواں سال یکم ستمبر سے 5 ستمبر تک گلوبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا
CANNES:
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے جنوبی افریقی ملک نمیبیا میں ہونے جارہے ''گلوبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ'' کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم ستمبر سے 5 ستمبر تک گلوبل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا جہاں لاہور قلندرز کی ٹیم بھی شامل ہوگی جس نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ایونٹ میں 3 ڈومیسٹک ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، تمام ٹیموں کا آپس میں ہر ٹیم سے دو دو مقابلے ہوں گے جیتنے والی ٹیم 5 ستمبر کو فائنل کھیلے گی۔
لاہور قلندرز اسکواڈ:
حمزہ نزر (کپتان)، احسن حفیظ بھٹی، اعتزاز حبیب، دلبر حسنین، جلت خان، جہانزیب نوید، میمن الریاض، منصور سلیم، محبوب الرحمان، مرزا طاہر، محمد نعیم، شین ڈیڈزول، سدیس خان، اسامہ میر، عثمان خالد