وزیراعظم نے انسداد دہشتگردی کی عدالتیں ملیر کینٹ منتقل کرنے کی منظوری دے دی

ڈی جی رینجرز سندھ میجر رضوان نے وزیراعظم کو انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ملیر میں منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔


ویب ڈیسک March 14, 2014
خصوصی عدالتوں کے ججز کو بھی ملیر کینٹ میں رہائش فراہم کی جا ئے گی. فوٹو؛ فائل

KARACHI: وزیراعظم نواز شریف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتیں ملیر کینٹ میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے خصوصی عدالتیں ملیر کینٹ منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، خصوصی عدالتوں کے ججز کو بھی ملیر کینٹ میں رہائش فراہم کی جا ئے گی، ڈی جی رینجرز سندھ میجر رضوان نے وزیراعظم کو انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ملیر میں منتقل کرنے کی تجویز دی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی کے ایک روزہ دورے پر وزیراعظم نواز شریف نے گورنر ہاؤس میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی اور کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثا ر علی خان، اسحاق ڈار، خرم دستگیر، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |