پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

سیریز اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی اور اس دوران ایک ٹی20، 3 ایک روزہ میچز اور 2 ٹیسٹ کھیلے جائیں گے


ویب ڈیسک March 14, 2014
سیریز کا آغاز دونوں ٹیموں کے درمیان 3 اکتوبر کو واحد ٹیٹوئنٹی میچ سے ہو گا ۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوران ایک ٹی20، 3 ایک روزہ میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا آغاز 3 اکتوبر کو دبئی میں ٹی 20 میچ سے ہو گا جب کہ ایک روزہ میچز کی سیریز شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلی جائے گی۔

پہلا ایک روزہ میچ 5 ، دوسرا 8 اور تیسرا 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20 سے 24 اکتوبر تک دبئی میں جب کہ دوسرا میچ 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |