ملک میں کورونا کے مزید 11 مریض انتقال کرگئے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 624 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے، این آئی ایچ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16ہزار 299 ٹیسٹ کیے گئے:فوٹو:فائل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 11 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 11افراد انتقال کر گئے جبکہ 142 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 16 ہزار299 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 624 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔




این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 142 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.83 ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story