کیا آپ کو لگتا ہے میں بوڑھا ہوگیا ہوں بابر اعظم کا صحافی سے الٹا سوال

تینوں فارمیٹ کھیلنے کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کی فٹنس کس معیار کی ہے، کپتان


Sports Reporter August 12, 2022
تینوں فارمیٹ کھیلنے کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کی فٹنس کس معیار کی ہے، کپتان ۔ فوٹو: ایکسپریس

کیا آپ کو لگتا ہے میں بوڑھا ہوگیا ہوں،بابر اعظم نے صحافی پر الٹا سوال داغ دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے پوچھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان سمیت اسٹار کرکٹرز پاکستان کا اثاثہ ہیں، کیا سری لنکا میں دوسرا ٹیسٹ ہارنے کا سبب یہ تھا کہ زیادہ کام کے بوجھ کی وجہ سے کرکٹرز تھکاوٹ کا شکار تھے، کیا ان مسائل پر قابو پانے کیلیے پلیئرز کو 1 یا2فارمیٹ تک محدود کرلینا چاہیے۔

جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کھیلنے کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کی فٹنس کس معیار کی ہے،ابھی جس طرح کی ہماری فٹنس ہے، ایسا سوچا نہیں کہ ہم 2 فارمیٹ تک محدود ہوجائیں، آپ کو کیا لگتا ہے کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں، ہاں یہ ٹھیک ہے کہ تینوں فارمیٹ کھیلنا ہے تو زیادہ فٹ ہونا پڑتا ہے،پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس اتنی ہے کہ تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کھیل سکیں۔

شاہین شاہ آفریدی کے فٹنس مسائل یاد دلانے پر کپتان نے کہا کہ پیسر کام کے بوجھ کی وجہ سے ان فٹ نہیں ہوئے بلکہ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے، تمام کھلاڑی اپنی فٹنس کا خیال رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں