ڈاکٹرز نے کہا کہ کینسر سے بچنے کے صرف 30 فیصد امکانات ہیں سونالی باندرے

کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس خطرناک موذی مرض کا شکار ہو جاؤں گی

اداکارہ کینسر کا علاج کروانے کیلئے نیویارک گئیں جہاں سے صحتیاب ہوکر واپس آئیں(انسٹاگرام)

BUREWALA:
بالی ووڈ کی مشہور خوبرو اداکارہ سونالی باندرے نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کینسر کے آخری اسٹیج پر علم ہوا کہ انہیں یہ خطرناک مرض لاحق ہے۔

مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم 'ہم ساتھ ساتھ ہیں ' کی اداکارہ سونالی نے حال ہی میں 'بالی ووڈ ببل' کو دیے ایک انٹرویو میں پہلی بار کینسر پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہیں بھی2018 میں اچانک معلوم ہوا تھا کہ وہ موذی مرض کا شکار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ ایسا بلکل نہیں کہ انہیں کئی ماہ پہلے پتا چلا تھا، انہیں بھی کچھ وقت قبل ہی معلوم ہوا تھا کہ وہ کینسر کی چوتھی اسٹیج کی مریضہ ہیں۔



ان کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں علاج شروع کرنے سے قبل ہی بتایا تھا کہ ان کے بچنے کے صرف 30 فیصد چانسز ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اس خطرناک موذی مرض کا شکار ہو جائیں گی مگر انہیں یقین تھا کہ وہ اسے شکست دے دیں گی۔



View this post on Instagram


A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre)





اداکارہ نے کہا کہ کینسر ایک حقیقت ہے اور یہ دنیا میں موجود ہے، جس سے ہر رنگ، نسل، مذہب اور جنس کا انسان متاثر ہے مگر بہت سارے لوگ اس کا شکار ہونے کے باوجود دوسروں تک پیغام نہیں پہنچا پاتے۔



اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ خواتین کے سر پر بالوں کے نہ ہونے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ جلد باہر جانے کے لیے تیار ہوجاتی ہیں۔








View this post on Instagram



A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre)


Load Next Story