شہباز گل کے اسسٹنٹ کی اہلیہ کی ضمانت منظور رہا کرنے کا حکم
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، جسے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلیا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے رہا کرنے کا حکم بھی دیا۔
قبل ازیں پولیس نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کے گھر پر چھاپا مارا تھا۔ اس دوران اس کی اہلیہ اور برادر نسبتی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں پر پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا تھا۔