وزیراعلی بلوچستان کی قونصلیٹ میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
ملاقات امریکی سفیر کی خصوصی دعوت پر ہوئی
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات امریکی سفیر کی خصوصی دعوت پر امریکی قونصلیٹ میں ہوئی ۔ وزیراعلی نے امریکی سفیر کو معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات و مواقعوں اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کی پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے دنیا کے سامنے کھول دیا، ریکو ڈک معاہدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی بہترین مثال اور حکومتی پالیسی کی کامیابی ہے، خواہش ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔
امریکی سفیر نے حکومت بلوچستان کی سرمایہ کاری کے فروغ کی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریکو ڈک معاہدہ اہم پیش رفت ہے جس سے دیگر بین الاقوامی سرمایہ کمپنیاں بلوچستان کی جانب راغب ہونگی، امریکی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے گا، بلوچستان کے مختلف شعبوں میں امریکی شراکت داری قائم کی جائے گی۔
ملاقات میں بلوچستان میں بارشوں سے پیدا صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی نے امریکی سفیر کو سیلاب سے ہونے والی نقصانات اور امداد و بحالی کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔
امریکی سفیر نے بارشوں سے تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور معاونت کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ حکومت کے ساتھ سیلاب متاثرین کی بہتری کے لیے کام کیا ہے، بلوچستان حکومت کے ساتھ بھی کام کر نے کے لیے تیار ہیں۔