کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد کارروائیوں میں آج بھی 7 افراد جان کی بازی ہارگئے

لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس کی کارروائی میں گینگ وار گروپ کا اہم کارندہ ذوہیب عرف کیپر ہلاک ہو گیا


ویب ڈیسک March 14, 2014
ریڑھی گوٹھ، لانڈھی، گارڈن اور یوسف گوٹھ سے 3 افراد کی لاشیں ملی، پولیس فوٹو: فائل

INDIANAPOLIS: شہر کے مختلف علاقوں میں آج بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ لیاری میں گینگ وار کا ذوہیب عرف کیپر بھی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ، لانڈھی، گارڈن اور یوسف گوٹھ سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کےمطابق انہیں قتل کرکےلاشیں پھینک دی گئیں۔ لیاری آئی اسپتال کے قریب ایک شخص کوقتل کردیاگیا جب کہ کورنگی سو کوارٹرز میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے ماجد نامی شخص کوموت کےگھاٹ اتاردیا۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس کی کارروائی میں مطلوب گینگسٹر ذوہیب عرف کیپر ہلاک ہو گیا۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم جھٹ پٹ مارکیٹ میں بم حملوں میں ملوث اور قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان کی کئی وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ لیاری میں ہی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت افضل اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے جب کہ مرنے والے دونوں افراد کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے تھا۔

نیو کراچی پولیس نے بلدیہ عظمیٰ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ ڈیپارٹمنٹ محمد اسحاق کے قتل میں ملوث ملزم عرفان کو سلیم سینٹر سے گرفتار کرلیا جب کہ کھارا در پولیس نے ٹارگٹ کلر عتیق کو جوڑیا مارکیٹ سے گرفتار کر لیا۔ ادھر کھارا در سے پولیس نے سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو گرفتار کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عتیق نے 2 بھائیوں سمیت 6 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں