یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ خطرناک ہےاقوام متحدہ

فریقین فوری طورپر جوہری پلانٹ کے قریب جنگ روک دیں، آئی اے ای اے


ویب ڈیسک August 12, 2022
روسی اوریوکرینی فوج نے جوہری پلانٹ کے قریب ایک دوسرے پر گولہ باری کی:فوٹو:فائل

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین بحران ہے۔

اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں ادارے(آئی اے ای اے) کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ جنوب مشرقی یوکرین میں زاپورپزہیا جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین صورتحال ہے۔

انہوں نے فریقین سے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کو زاپوریزہیا میں مشن چلانے کی اجازت دی جائے۔روس اور یوکرین کی افواج نے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ کے دوران ایک دوسرے پر گولہ باری کی ہے۔فریقین کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں تابکار مواد کے ذخیرہ کرنے والے علاقے کے قریب پانچ راکٹ حملے ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں