بالی ووڈ میں 3 دہائیوں سے راج کرنے والے عامر خان 49 برس کے ہوگئے

عامر خان نے 8 سال کی عمر میں فلم ”یادوں کی بارات“ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔


ویب ڈیسک March 14, 2014
14 اپریل 1965ء کو ممبئی میں پیدا ہونے والے مسٹرپرفیکٹ کا پورا نام محمد عامر حسین خان ہے. فوٹو؛فائل

بالی ووڈ میں 3 دہائیوں سے راج کرنے والے اورلاکھوں دلوں کی دھڑکن مسٹر پرفیکٹ عامر خان آج اپنی 49 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

14 اپریل 1965ء کو ممبئی میں بالی ووڈ کے معروف پرڈیوسر طاہر حسین کے گھر پیدا ہونے والے مسٹر پرفیکٹ کا پورا نام محمد عامر حسین خان ہے اور انہوں نے 8 سال کی عمر میں فلم "یادوں کی بارات " سے فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن بالی وڈ میں ان کی باقاعدہ انٹری فلم ''قیامت سے قیامت تک'' کے ذریعے ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔

1988میں فلم قیامت سے قیامت تک سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والے مسٹر پرفکیٹ کے بارے میں اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ وہ آئے اور چھاگئے۔ دبلے پتلے جسم لیکن بھاری بھرکم اداکارانہ صلاحیتوں کےمالک عامرخان نےاپنے فلمی کیرئر میں جوبھی کردار کیا خوب کیا۔ 90 کی دہائی میں عامر نے ہٹ فلموں کے ڈھیر لگا دئیے جن میں دل، ہم ہیں راہی پیار کے، راجہ ہندوستانی، عشق، غلام، سرفروش اور من شامل ہیں۔

مسٹر پرفیکٹ کو ان کی فلمی خدمات کے اعتراف میں اب تک کئی ایوارڈوں سے نوازا جا چکا ہے۔ بالی وڈمیں قدم رکھے عامر کو 3 دہائیاں گزر گئیں لیکن فلم نگری کا یہ ستارہ آج بھی اپنی پوری آب و تاب سے چمک رہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں