پروگرام بحالی کیلیے آئی ایم ایف کا اظہار آمادگی کا خط موصول
پاکستان دستخط کرکے خط واپس بھیجے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دے گا
ISLAMABAD:
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر آف انٹینٹ پاکستان کو موصول ہوگیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: پاکستان نے پیٹرولیم لیوی بڑھا کر جائزہ شرائط پوری کردیں، نمائندہ آئی ایم ایف
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے خط پر پاکستان دستخط کرکے واپس روانہ کرے گا، جس کے بعد آئی ایم ایف بورڈ پروگرام کی بحالی کے سلسلے میں اگلی قسط کے اجرا کی منظوری دے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: آئی ایم ایف سے قرض ملنے پر ڈالر 190 سے 210 روپے تک آجائے گا، وزارت خزانہ
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے پروگرام بحالی کی مسلسل کوششوں اور اس معاملے میں آرمی چیف کے مختلف ممالک سے روابط کے بعد قسط ملنے کی امید بڑھتی جا رہی ہے جب کہ اسی دوران ڈالر کی قیمت بھی بتدریج کم ہو رہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: ڈالر کے ریٹ میں مزید 3.09 روپے کی کمی
مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آج ڈالر کے انٹربینک ریٹ 215.79 روپے ہوگئے۔