اورنج لائن میں بزرگ اور خصوصی افراد کا سفرمفت کرنے کا فیصلہ

خواتین اورطلباء کواورنج میٹرو ٹرین کے کرائے میں رعایتی پیکج دیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک August 12, 2022
اورنج لائن ٹرین کو سولرانرجی پرمنتقل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی:فوٹو:فائل

PARIS: اورنج لائن میٹرو ٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کا سفرمفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پراورنج لائن میٹروٹرین میں بزرگوں اورخصوصی افراد کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خواتین اورطلباء کواورنج میٹرو ٹرین کے کرائے میں رعایتی پیکج دیا جائے گا۔ اورنج لائن ٹرین کا کرایہ اسٹیج وائز مقرر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشنز پرسولرسسٹم لگائے جائیں گے۔ اورنج لائن میٹروٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا جائزہ لینے کیلئے ایڈوائزی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک بس کا پہلا پروجیکٹ لاہور میں شروع کیا جائے گا۔ عوام کو جدید ترین ماحول دوست بسوں میں سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

دوسری جانب لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹریکٹ آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ ایڈوائزری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں