سندھ ریولوشنری آرمی کا دہشتگرد جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

ملزم یوم آزادی کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔


کورٹ رپورٹر August 12, 2022
ملزم یوم آزادی کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ (فوٹو فائل)

انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے یوم آزادی کے موقع پر دہشتگری کی منصوبہ بندی کرنے کے مقدمے میں سندھ ریولوشنری آرمی کے کارندے کو جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سی ٹی ڈی پولیس نے سندھ ریولوشنری آرمی کے کارندے شیراز احمد کو عدالت میں پیش کردیا۔ ملزم کو جدید قسم کے ریموٹ کنٹرول گولے اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمہ میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کو گزشتہ دنوں حب ریور فوڈ سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ریموٹ کنٹرول مارٹن گولہ برآمد کیا گیا۔ ملزم یوم آزادی کے موقع پر شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

ملزم اور اس کے ساتھی صدر بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کو بھارتی خفیہ ایجنسی را سے براہ راست فنڈنگ کی جارہی ہے۔ عدالت نے ملزم 15 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کی پیش رفت رپورٹ طلب کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں