75واں یومِ آزادی طالبات نے دس ہزار اسکوائر فٹ کا انسانی جھنڈا بنا دیا
انسانی پرچم بنانے کا مقصد پاکستان بنانے میں دی جانے والی قربانیوں سے آنے والی نسل کو روشناس کروانا ہے
پاکستان کے75 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب میں 5 ہزار سے زائد طلبا اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

آزادیِ پاکستان کو پچھتر سال پورے ہونے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباداورایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم عامر شہزاد کی زیر نگرانی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم ایم سی آئی،سی ڈی اے نے دس ہزار اسکوائر فٹ کا انسانی جھنڈا بنا دیا۔
فوکل پرسن میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق پرچم بنانے میں بیس مختلف سکولز کے تقریباً پانچ ہزار سے زائد طلباء وطالبات نے شرکت کی۔
اس تقریب میں بچوں کے درمیان مختلف مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں پینٹنگ، ٹیبلیو، سکیچنگ، تقریری مقابلہ اور کوئز مقابلہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ یہ پاکستان کو پچھتر سال پورے ہونے پر ترتیب دی جانے والی تقریبات کی ایک کڑی ہے اس کے علاوہ بھی مختلف پروگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں جشن آزادی ہائیکنگ، جشن آزادی رگبی ٹورنامنٹ اور جشن آزادی پینٹ بال شامل ہیں۔
انسانی پرچم بنانے کا مقصد پاکستان بنانے میں دی جانے والی قربانیوں سے آنے والی نسل کو روشناس کروانا اور باور کروانا تھا کہ آزاد مملکت میں سانس لینا کتنی بڑی نعمت ہے۔