قومی ہاکی ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑی مطیع اللہ خان انتقال کرگئے
حکومت پاکستان نے ہاکی میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں مرحوم کو تمغہ امتیاز سے نوازا تھا
پاکستان کے لیجنڈ ہاکی کھلاڑی و اولمپیئن مطیع اللہ خان طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 84 سالہ مطیع اللہ خان نے تین اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی، 31 جنوری 1938 کو پیدا ہونے والے مطیع اللہ خان لیفٹ آوٹ کی پوزیشن پر کھیلا کرتے تھے، وہ 1960 میں روم اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے جبکہ وہ ملبورن اولمپکس 1956 اور 1964 ٹویکیو اولمپکس میں کی سلور میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیموں کا بھی حصہ رہے۔
وہ سابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اولمپیئن سمیع اللہ خان اور اولمپئین کلیم اللہ خان کے چچا تھے، حکومت پاکستان نے ہاکی میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں مرحوم کو تمغہ امتیاز سے نوازا تھا۔
مطیع اللہ خان گزشتہ چند دنوں سے بہاولپور کے مقامی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں داخل تھے، مطیع اللہ خان مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد بہاولپور میں سپرد خاک کردیا گیا۔
دریں اثنا پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر( ر) خالد سجاد کھوکھر، قائمقام سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین اور چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور حسین جونیئر، سابق قومی کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی، اولمپئین حنیف خان، اولمپئین ناصر علی اور اولمپئین وسیم فیروز و دیگر نے مطیع اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔