سرفرازاحمد کیلیے بڑا اعزاز نصابی کتاب میں سوانح حیات شامل


—فائل فوٹو
اس حوالے سے سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی جماعت کی اردو کتاب میں چیمپئینز ٹرافی 2017 کی فاتح اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سوانح حیات پر مشتمل سبق والے صفحہ کی تصویر شئیر کی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ اور مسرت کن بات نہیں ہو سکتی کہ میرے بچے اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ہمراہ اپنے والد کے کارنامہ ہائے تحسین کا مطالعہ کریں گے۔