پاکستانی ڈائمنڈ جوبلی چینی سوشل میڈیا پر 3 دستاویزی فلمیں ریلیز
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ہر فلم کا دورانیہ تقریباً دو منٹ ہے، ویڈیوز نے پاکستانی کھانوں، دستکاری اور تہواروں، باسمتی چاول سے لیکر قالینوں اور مارخور پر مبنی مجسمے تک، کھانا پکانے اور ہاتھ سے بنی نایاب چیزوں کو بھرپور اجاگرکیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ پکوانوں سے میرے منہ میں پانی آ جاتا ہے! جب وبائی مرض ختم ہو جائے گا میں اپنے برادر ملک پاکستان کا دورہ کرنا چاہوں گا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ہم وہ دستکاری کہاں سے حاصل کر سکتے ہیں؟ براہ کرم خریداری کیلیے ایک لنک شیئرکریں۔