نشتر میڈیکل یونیورسٹی بھارتی پرچم لہرانے کی وڈیو وائرل

ٹیبلو میں پرچم لہرایا جا رہا، بیک گراونڈ میں وندے ماترم چل رہا ہے، صارفین سیخ پا

ٹیبلو میں پرچم لہرایا جا رہا، بیک گراونڈ میں وندے ماترم چل رہا ہے، صارفین سیخ پا۔ فوٹو: فائل

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں منعقدہ ایونٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے اور بھارتی گیت چلانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا صارفین سیخ پا، ایونٹ چند ہفتے قبل ہوا جس میں میڈیکل تعلیمی ادارے کے طلبا نے خاکہ پیش کیا، معاملے پر مکمل چھان بین کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی، یونیورسٹی میں ٹیبلو پیش کیا گیا جس میں کرداروں نے بھارتی پرچم تھام رکھا ہے اور اسے لہرایا جا رہا ہے جبکہ بیک گراونڈ میں بھارتی فلمی گیت اور وندے ماترم چل رہا ہے۔
Load Next Story