ایک اور پی ٹی آئی کارکن کا فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف

بہاولپور کے ذوالقرنین کا ام حریم کے نام سے فیک اکاؤنٹ چلانے کا اعتراف

بہاولپور کے ذوالقرنین کا ام حریم کے نام سے فیک اکاؤنٹ چلانے کا اعتراف

پی ٹی آئی کے ایک اور کارکن نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہر اگلنے کا اعتراف کرلیا۔

بہاولپور کے ذوالقرنین نے ام حریم کے نام سے فیک اکاؤنٹ چلانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے بیانیے سے متاثر ہونے پر پچھتاوا ہے، فوج کے شہدا کے بارے میں نفرت انگیز پروپیگنڈہ اپنی جماعت کے کہنے پر کیا۔


یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مزید کارکنوں کا فوج مخالف مہم کا حصہ بننے کا اعتراف

ذوالقرنین نے کہا کہ قوم اور پاک فوج کے خلاف اپنی شر انگیزی پر معافی کا طلب گار ہوں، عوام جھوٹے لیڈروں کے ملک اور فوج دشمن بیانیہ کا حصہ نہ بنیں، پاک فوج اور اس کے شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔

Load Next Story