14 اگست پر پی آئی اے کے کرایوں میں رعایت کا اعلان

اندرون ملک سفر پر کرایوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا


ویب ڈیسک August 13, 2022
اندرون ملک سفر پر کرایوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا

کراچی: پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کو بڑی پیشکش کردی۔

قومی ایئر لائن نے کل 14 اگست کو یوم آزادی کے روز اندرون ملک سفر پر کرایوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ رعایت آزادی کے جشن میں پی آئی اے کی جانب سے ہم وطنوں کیلئے تحفہ ہے، تاکہ وہ جشن آزادی اپنے پیاروں کے ساتھ ملک کے اندر جہاں منانا چاہیں دل کھول کر منائیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم وطن عزیز میں عید اور جشن آزادی سمیت خوشیوں کے مختلف مواقع پر ہمیشہ اپنے مسافروں کیلئے تحفہ کے طور پر ہر سال رعایت کا اعلان کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں