14 اگست پر پی آئی اے کے کرایوں میں رعایت کا اعلان

اندرون ملک سفر پر کرایوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا

اندرون ملک سفر پر کرایوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا

کراچی:
پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کو بڑی پیشکش کردی۔

قومی ایئر لائن نے کل 14 اگست کو یوم آزادی کے روز اندرون ملک سفر پر کرایوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ رعایت آزادی کے جشن میں پی آئی اے کی جانب سے ہم وطنوں کیلئے تحفہ ہے، تاکہ وہ جشن آزادی اپنے پیاروں کے ساتھ ملک کے اندر جہاں منانا چاہیں دل کھول کر منائیں۔


ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم وطن عزیز میں عید اور جشن آزادی سمیت خوشیوں کے مختلف مواقع پر ہمیشہ اپنے مسافروں کیلئے تحفہ کے طور پر ہر سال رعایت کا اعلان کرتے ہیں۔

Load Next Story