صدر مملکت کا جشن آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی


ویب ڈیسک August 13, 2022
قیدیوں کی سزاؤں میں پانچویں حصے کی کمی کی جائے گی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں پانچواں حصہ (20 فیصد) کمی کی جائے گی۔ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے مرد قیدی جو 15 سال يا زیادہ قید کاٹ چکے ہیں ، اُن کیلئے بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ کا اعلان ہے۔

60 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین جو 10 سال یا اس سے زیادہ قید کاٹ چکی ہیں انہیں بھی بقیہ سزا میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔

قید کی سزا کا تین چوتھائی حصہ کاٹنے والے قیدیوں اور 20 سال قید مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزا میں بھی مکمل چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق سزائے موت، جاسوسی، گینگ ریپ، بینک ڈکیتی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، اغوا اور ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں