پی ٹی آئی نے اُس امریکی فرم کی خدمات حاصل کیں جو پاکستان میں نیوکلیئر اثاثوں کی مخالف ہے مصدق ملک

پی ٹی آئی نے امریکہ میں فینٹن گروپ کو ہائر کیا عمران خان بتائیں کہ اس کا مالک کون ہے؟ وزیر مملکت پیٹرولیم

—فائل فوٹو

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکہ میں لابنگ کے لیے جس شخص ڈیوڈ فینٹن کو ہائیر کیا ہے وہ پاکستان سمیت تمام ممالک کے نیوکلیئر اثاثوں کے خلاف ہے اور وہ شخص پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑے گا۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج قوم کو بتائیں 'نو نیوکلیئر پروگرام' کہنے والا لابنگ کے لیے کیوں ہائر کیا ہے، عمران خان چاہتے ہیں عدالتیں مولوی تمیز الدین اور ذوالفقار علی بھٹو کیس جیسے فیصلے دیں۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے امریکہ میں فینٹن گروپ کو ہائر کیا گیا ہے اور اس کا مالک کون ہے؟ جو امریکہ میں پی ٹی آئی کا مقدمہ لڑے گا، عمران خان آج قوم کو بتائیں نو نیوکلیئر پروگرام کہنے والا لابنگ کے لیے کیوں ہائر کیا ہے؟


مصدق ملک نے کہا ملک میں احتساب کا نظام سب کے لیے برابر ہونا چاہیے جبکہ کمزور اور طاقتور کے لیے ایک نظام ہو۔ ایسا نظام نہ ہو کہ مریم نواز کو 45 دن کا ریمانڈ دیا جائے لیکن غداری کے ملزم اور اداروں پر تنقید کرنے والے کا صرف 2 دن کا ریمانڈ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹانے کی سزا دی گئی لیکن ایک لیڈر نے ملک ریاض سے ساڑھے400 کینال زمین لی اور فائدہ پہنچایا، شاہد خاقان کا 90 دن کا ریمانڈ دیا گیا لیکن عمران خان سے حساب نہیں مانگا جاسکتا۔

مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں ان سے فارن فنڈنگ سےمتعلق پوچھا بھی نہ جائے، مریم نواز کو تحقیقات کے مرحلے پر گرفتار کیا گیا لیکن عمران خان تو عدالتوں میں جا رہے ہیں کہ تحقیقات نہ کریں۔
Load Next Story