نصاب میں اپنی سوانح حیات شامل کرنے پر سرفراز احمد سندھ حکومت کے مشکور
سندھ حکومت کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان کی سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کی گئی ہے
PARIS:
سابق ٹیسٹ کپتان سرفرازاحمد نے چوتھی جماعت کی اردو کتاب کے نصاب میں اپنی سوانح حیات شامل کرنے پر سندھ حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے بڑا اعزاز ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وکٹ کیپربیٹرنے کہاکہ بچوں کو میرا پیغام ہے کہ وہ دل لگاکر پڑھیں اورخوب محنت کر کے دنیا بھرمیں قوم و ملک کا نام روشن کریں۔
چیمپئنز ٹرافی2017کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں نئی نسل کے رول ماڈل کی حیثیت سے متاثر کن شخصیت ہونا چاہیئے۔اس ضمن میں اپنا کردارادا کرنے کےلیے میری خدمات ہمیشہ دستیاب رہیں گی۔