روس ٹیلر کا آئی پی ایل کے حوالے سے اہم انکشاف
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر روس ٹیلر نے اپنے کیریئر اور زندگی پر مبنی کتاب لکھ ڈالی
نیوزی لینڈ ٹیم کے سابق کرکٹر روس ٹیلر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی ٹیم کے مالک نے صفر پر آؤٹ ہونے پر تھپڑ مارا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روس ٹیلر نے بتایا کہ 2011 میں آئی پی ایل کے دوران راجستھان رائلز ٹیم کا حصہ تھا اور ایک میچ کے دوران جب میں صفر پر آؤٹ ہوا تو فرنچائز کے مالک نے انہیں طمانچہ رسید کیا۔
سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ تھپڑ مارتے ہوئے وہ ہنس بھی رہے تھے اور طمانچہ زیادہ زور دار نہیں تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ جان بوجھ کر سنجیدگی سے مارا گیا۔
خیال رہے کہ روس ٹیلر نے اپنے کیریئر اور زندگی پر مبنی نئی کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے مذکورہ انکشاف کیا۔