طویل القامت14سالہ شنکرکمار اہل علاقہ کی توجہ کا مرکز بند گیا
شنکرکمارکا قد7 فٹ 2انچ ہے، مزید اضافہ متوقع،لباس 10میٹرکپڑے سے بنتاہے
ANKARA:
میرپورخاص ضلع کے شہر کھان میں 7 فٹ 2انچ قدکا مالک 14 سالہ طویل القامت نوجوان اہل علاقہ کی توجہ کا مرکز بند گیا۔
میرپورخاص ضلع کے شہرکھان میں7 فٹ 2انچ قد کامالک طویل القامت نوجوان شنکرکمار ناصرف اہل علاقہ کی توجہ کا مرکزبناہواہے جبکہ اب اس کے چرچے اب ملک کے طول عرض میں بھی ہونے لگے ہیں۔
اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے لمبے قدکی وجہ اﷲ تعالی کاشکرگزارہے منفر د نظرآنے کی وجہ سے وہ فخر محسوس کرتا ہے اس کی خواہش ہے کہ وہ ملک کاطویل القامت شخص ہونے کااعزازحاصل کرے اورگینزبک آف ورلڈریکارڈ میں اپنانام درج کراسکے۔
اعدادوشمارکے مطابق اس سے قبل ملک میں ایک خاتون سمیت10طویل القامت افراد تھے جن میں سے تین قدآورافرادعالم چنہ،نصیرسومرو اور محمود نواز مری کاتعلق صوبہ سندھ سے تھا اس طرح شنکر کمارکو ملک کا گیارواں اورسندھ کا چوتھاطویل القامت شخص ہونے کااعزازحاصل ہے۔
والدین کے مطابق کم عمری کی وجہ سے اس کے قدمیں مزیداضافہ متوقع ہے اُمید ہے کہ یہ عالمی ریکارڈ قائم کریگا یابرابرکریگا انہوں نے بتایاکہ اس کالباس 10میٹر کپڑے سے بنتاہے، اس کے جوتے آرڈر پر اسپیشل طور پر تیارکرائے جاتے ہیں، غربت کی وجہ سے اس پر آنیوالا خرچ وہ بڑی مشکل سے برداشت کرتے ہیں جبکہ کاراورموٹرسائیکل پر بڑی مشکل سے بیٹھتاہے، اس کے سونے کیلیے چارپائی بھی چھوٹی پڑنے لگی ہے، طویل القامت نوجوان شنکرکمار آٹھویں جماعت کاطالبعلم ہے۔