نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022 کی منظوری
بل کی منظوری سے ادارہ مزید بہتر ، فیصلوں میں دفتری تاخیر کا سلسلہ ختم ہوگا، امین الحق
LONDON:
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بل 2022 کی منظوری دیدی۔
گزشتہ روز ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آرٹیکل 75 کے تحت دی ، اس بل کے تحت نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔
دوسری طرف وفاقی وزیر امین الحق نے صدر مملکت کی جانب سے نینشل آئی ٹی بورڈ بل 2022 کی منظوری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے التوا کا شکار بل کی منظوری ادارے کو مزید بہتر کرنے میں معاون ہوگا۔
بل کے تحت این آئی ٹی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کی جائیگی اور بورڈ کے تحت ادارے کے مالی و انتظامی فیصلوں میں دفتری تاخیر کا سلسلہ ختم ہوجائے گا۔