
تفصیلات کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد پولیس سرجن کی رپورٹ کے لیے جناح، عباسی اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
جشن آزادی کے موقع پر ہفتہ کی شب رات 12 بجتے ہی شہر فائرنگ کی گہن گرج سے گونج اٹھا، شہر کو امن کو گہوارہ بنانے کے بڑے بڑے دعویٰ کرنے والی پولیس شہر بھر میں ہونے والے جرائم کے ساتھ فائرنگ کے واقعات کو روکنے میں بھی ناکام رہی۔
فائرنگ کے واقعات ٹیپوسلطان، گلبہار، چاکیواڑہ، شیرشاہ، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد، عزیزآباد، گلشن اقبال بیت المکرم مسجد، کیماڑی، سٹی کورٹ پان منڈی گنگا بائی کمپاؤنڈ، آرام باغ، سولجر بازار، لیاقت آباد، گارڈن، لیاری بکرا پیڑی، نیو ٹاؤن، اور ڈیفنس فیز 2 میں پیش آئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔