
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان میں ہرنائی کے قریب خوست میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جواب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پسا کرکے ان کا تعاقب جاری رکھا اور پہاڑوں میں گھیراؤ کے دوران بھی دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران پاک فوج کے دو جوان نائیک عاطف اور سپاہی قیوم نے جام شہادت نوش کیا جب کہ میجر عمر دہشت گردوں سے جوان مردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : دیر میں دھماکے سے سیکیورٹی فورس کے دو اہلکار شہید
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی فورسز، قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کوششوں کو ناکام بنانے میں پرعزم ہیں۔
دریں اثنا ایک روز قبل ہی کے پی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں دو اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔