اسرائیل میں یہودی آبادکاروں کوعبادت گاہ لے جانے والی بس پر فائرنگ

زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے


ویب ڈیسک August 14, 2022
بس یہودی آبادکاروں کو عبادت گاہ لے جا رہی تھی، فوٹو: رائٹرز

مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی محلے میں یہودی آباد کاروں کو عبادت گاہ لے جانے والی بس میں داخل ہوکر مسلح نوجوان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 مسافر زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یروشلم میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعے میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فائرنگ کے پہلے واقعے میں مسلح نوجوان نے یہودی آبادکاروں کی بس میں داخل ہوکر مسافروں کو گولیاں ماریں جس میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تعاقب کے بعد مسلح نوجوان کو حراست میں لے لیا تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اسی طرح کار سوار مسلح افراد نے یروشلم کے سلوان محلے میں ایک گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے حملہ آور فرار ہوگئے اسی طرح قبرستان کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں دو ماہ قبل چاقو بردار نوجوانوں کے حملوں میں مجموعی طور پر 12 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جس پر فلسطین پناہ گزینوں کے کیمپوں پر سرچ آپریشن میں اسرائیلی فوج نے کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں