
دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گا، نیدرلینڈز نے اپنے اسکواڈ میں تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز 38 سالہ ویسلے بیریسی کو واپس بلالیا ہے، انہوں نے سال 2019 سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ اور نیدر لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا
پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین سیریز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہے۔
نیدرلینڈ اسکواڈ
اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، موسیٰ احمد، شاریز احمد، ویسلے بیریسی، لوگن وین بیک، ٹام کوپر، آرین دت، ارناو جین، ویو کنگما، ریان کلین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، ٹم پرنگل، میکس او ڈاؤڈ، وکرم سنگھ شامل ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ
بابراعظم کپتان، شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔
🟠 | Next week, we host @TheRealPCB for a huge Super League Series! This is our squad ⤵️
— Cricket🏏Netherlands (@KNCBcricket) August 13, 2022
More on the series ➡️ https://t.co/qcusZgX19m #NEDvPAK #CricketNL #CWCSLS pic.twitter.com/TinfgtH6wo
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔